طالبان پکڑتے تو اشرف غنی خود کو گولی مارلیتے،سابق محافظ کے سنسنی خیزانکشافات

10  اکتوبر‬‮  2021

کابل(این این آئی)سابق مفرور افغان صدر کے محافظ نے اشرف غنی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کر تے ہوئے کہاہے کہ اشرف غنی کی بھاگتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔ اشرف غنی افغانستان سے لاکھوں نہیں شاید کروڑوں ڈالر لے کر بھاگے ہیں، طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے بھاگتے وقت سابق صدر نے اسلحہ بھی ساتھ لے لیا تھا، اشرف غنی نے انھیں بتایا کہ اگر طالبان نے

انھیں پکڑنے کی کوشش کی تو وہ خود کو مار ڈالیں گے، مطابق برطانوی اخبار کے صحافی نے ایک رپورٹ میں اشرف غنی کے سابق چیف باڈی گارڈ جنرل شریفی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق مفرور افغان صدر کے محافظ بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی نے اشرف غنی کے بھاگنے کی فوٹیج کا دعوی کیا ، جنرل شریفی نے کہا کہ اشرف غنی کی بھاگتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔جنرل عطا شریفی طالبان کے آنے کے بعد جلال آباد میں ایک گھر کے تہ خانے میں چھپ گئے تھے، پانچ ماہ قبل یہ برطانیہ کے نہایت سینئر سولجر جنرل سر نک کارٹر کے ساتھ ایک کانفرنس میں ایک میز پر بیٹھے ہوئے تھے،رپورٹ کے مطابق جنرل شریفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اشرف غنی افغانستان سے لاکھوں نہیں شاید کروڑوں ڈالر لے کر بھاگے ہیں، انھوں نے جاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اسلحہ ہے۔طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے بھاگتے وقت سابق صدر نے اسلحہ بھی ساتھ لے لیا تھا، جنرل شریفی نے دعوی کیا کہ اشرف غنی نے انھیں بتایا کہ اگر طالبان نے انھیں پکڑنے کی کوشش کی تو وہ خود کو مار ڈالیں گے۔

اشرف غنی نے لکھا کہ اپنے لوگوں کو تنہا چھوڑنے کا کبھی کوئی ارادہ نہیں تھا، مجھ پر لاکھوں ڈالرز لے کر بھاگنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، کرپشن نے ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، بحیثیت صدر کرپشن کے خلاف جنگ میری ترجیح تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…