اللہ بہت بڑا ہے، روک سکو تو روک لو، شعیب ملک کو ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنانے پر محمد عامر کا ردعمل

9  اکتوبر‬‮  2021

لاہور(آن لائن) مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے، صہیب مقصودکمر کی تکلیف کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں،

ان کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایا گیا تھا۔شعیب ملک کے ٹیم میں شامل ہونے پر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ بہت بڑا ہے، روک سکو تو روک لو۔ دوسری جانب چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونا افسوسناک ہے، انہوں نے اس ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے کے لیے بہت محنت کی تھی، ہمیں ان کا احساس ہے مگر انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، انہیں یقین ہے کہ صہیب مقصود اپنا ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد جلد دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم مشاورت کے بعد ہم نے ان کی جگہ شعیب ملک کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے، شعیب ملک کا تجربہ قومی اسکواڈ کے لیے بہت کارگر ثابت ہوگا۔ شعیب ملک نے 2007 میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کی تھی، وہ 2009 ورلڈکپ کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے جب کہ انہوں نے 2012، 2014 اور 2016 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…