منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ٗ سی این جی اسٹیشنز کے بعد نان ایکسپورٹ صنعتوں کوبھی فراہمی بند کر دی گئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)سندھ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا،سی این جی اسٹیشنز کے بعد نان ایکسپورٹ صنعتوں کوبھی گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق بحران کی وجہ سے سوئی سدرن کو گیس پریشر میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوئی سدرن کو آر ایل این جی

سپلائی میں بھی کمی کا سامنا ہے، 3 دن کے لیے نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔نان ایکسپورٹ صنعتوں سمیت نجی بجلی گھروں کو بھی گیس کی سپلائی پیر تک بند کردی گئی ہے، جو پیر کی صبح 8 بجے بحال ہوگی۔ترجمان سوئی سدرن کمپنی کے مطابق سمندر میں تیز لہروں کے باعث ایل این جی کے جہاز کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تقسیم کی جارہی ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب ایف پی سی سی آئی نے فوری گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں صنعتوں کو 3 دن گیس کی بندش مسترد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ بھر میں موسمِ سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گزشتہ روز اچانک 3 دن سی این جی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…