اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پیر11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی۔این سی او سی کے اجلاس میں 11 اکتوبر سے اسکول مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سکولوں کو سو فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ ہو گیا، اسد عمر نے کہا کہ پیر سے پورے ملک میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا۔