بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اگر کرپشن کرتا تو آف شورز کمپنی بنانے کی ضرورت نہ پڑتی ، وفاقی وزیر علی زیدی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ اگر کرپشن کرتا تو آف شورز کمپنی بنانے کی ضرورت نہ پڑتی۔پشارر میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی نے کہاکہ ہم میری ٹائم سے کرپشن

کا خاتمہ کردیا، اگر کرپشن کرتا تو آف شورز کمپنی بنانے کی ضرورت نہ پڑتی، کرپشن کی کوئی پیشکش قبول نہیں کی، ورنہ ابھی میرے گلیات اور مری میں بنگلے ہوتے، نیب آرڈیننس میں کئی اداروں کو ہٹایا گیا تا کہ وہ خود محکمانہ کاروائی کریں، آف شور کمپنی اگر ٹیکس چرانے کیلئے بنائے گئی ہو تو ایکشن لیا جائے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے بتایا کہ پورٹ پر کنٹینر متعلقہ نمبر کے ساتھ ہی خالی ہوتے ہیں کسی کو بھی کام نکلوانے کے لئے کرپشن نہیں کرنی پڑتی، سیلر شناختی کارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے، سمندری جہاز عملے کی تمام تفصیلات کو آن لائن کردیا ہے، مجھے وزارت سے ہٹا بھی دیا جائے پھر بھی جہاز برتھ بولی کے بغیر نہیں ہوگی۔وفاقی وزیرنے کہا کہ فیری سروس کو اجازت مل گئی ہے، فیری ٹرمینل بن چکا ہے جہاں پر تمام اداروں کا عملہ بھی تعینات کیا ہے، فیری سروس کے ذریعے حج اور عمرہ زائرین کو بہت آسانی ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ فیری سروس میں نجی کمپنیاں حصہ لیں کہیں ملک میں دوسری پی آئی اے نہ بن جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…