ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیٹے آریان خان سے متعلق ماضی میں دیے گئے بیان پر شاہ رخ خان شدید تنقید کی زد میں

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ، این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بحری جہاز پر ہونے والی ایک پارٹی پر اچانک چھاپہ مارا تھا جس میں گرفتار ہونے والوں میں شاہ خان کا بیٹا بھی شامل تھا۔ شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہے

جس میں وہ اپنے بیٹے آریان خان سے متعلق بات کر رہے تھے، شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ میں نے آریان کو کہہ دیا ہے جب وہ تین یا چار سال کا ہوگا تو لڑکیوں کے پیچھے بھاگ سکتا ہے، جتنی چاہے شراب نوشی کرسکتا ہے، منشیات استعمال کرسکتا ہے۔ اسے جلدی زندگی جینی شروع کرنی چاہئے اور زندگی کو انجوائے کرنا چاہئے۔ اسے وہ سب دیکھنا چاہیے جو ہم نے نہیں دیکھا۔اس انٹرویو میں ان کی بیوی گوری خان بھی موجود تھی اس موقع پر گوری خان نے شاہ خان کی بات سن کر کہا تھا کہ میرے خیال میں 3،4 سال تو زیادہ ہیں اسے 2 سال میں ہی یہ سب شروع کر دینا چاہیے۔ آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کی یہ تربیت کی ہے اسی وجہ سے وہ آج جیل تک پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔این سی بی نے سٹی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آریان خان اور اس کیس کے

سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینے والا مواد سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو ظاہر کرتا ہے۔دریں اثنا معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم نے تمام اداکاروں اور دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے گھر نہ آئیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…