بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کے بیٹےآریان خان کو 20 سال کی سزا ہونے کا امکان

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 2اکتوبر کی رات کروز شپ پر جاری ایک پارٹی سے منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے

ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔این سی بی نے سٹی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آریان خان اور اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینے والا مواد سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو ظاہر کرتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق آریان خان کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔ اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزاہونے کا قومی امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…