بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ملک بھر میں تیسرے کاروباری روزکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافے کے ساتھ قیمت 171 روپے ہوگئی جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں عوام کو ڈالر 172 روپے 50 پیسے میں مل رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی تاجر الانئس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ اگلے برس ڈالر 190روپے تک پہنچ جائیگا جبکہ ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ تیس ہزار کی بلند ترین سطح کو چھوئے گا، جس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں دن بدن کمی ہے پاکستان اس وقت ہر طر ف سے تکلیف میں ہے ، جب تک اپنی پراڈکٹس نہیں بنائیں گے اور امپورٹڈ اشیاء منگواکر استعمال کرتے رہیں گے تب ہماری پاکستانی کرنسی کی قدر میں بہتری نہیں آئے گی اور جتنا روپیہ نیچے گر ے گا اتنا ہی ڈالر اورملکی قرضوں میں اضافہ ہوگا، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیفیس دفتر سے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ ڈالر کی بلند ترین اڑان کے پیچھے امریکہ کی کوئی خاص ترقی نہیں ہے بلکہ وہ تو وہیں کھڑا ہے جہاں پہلے تھا بلکہ اس کی اہم ترین وجہ یہ ہے کہ پاکستان دن بدن پیچھے جارہا ہے اب تو امریکہ اور افغانستا ن کی جنگ بھی ختم ہوچکی ہے تو جو اربوں ڈالر وہاں ضائع ہورہے تھے وہ بھی امریکہ اپنی ترقی پر خرچ کریگا توہمار ا روپیہ مزید کم ہوتا چلا جائیگا جس سے ملکی قرضوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ اس وقت اپنے روپے کی قدرکو بہتر کرنے کیلئے ہمیں اپنی انڈسٹریز کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے ہر شعبے میں اپنی پروڈکشن بڑھانا ہوگی، جتنی ایکسپورٹ بڑھے گی اتنی ہی جلدی روپے کی قدر میں بہتری آئے گی پاکستانی تاجروں کو نئی منڈیوں کی تلاش اور ان تک رسائی کے لیئے کوششیں کرنا ہونگی ، پاکستانیمصنوعات کی مانگ پوری دنیا کی منڈی میں ہے اپنے معیار کو مزید بہتر بنا کر نئے لوگوں تک اپنے مصنوعات کو پھیلائیں تا کہ کاروباری سرگرمیوںمیں اضافہ اور بیروزگاری میں کمی آئے جیسے ہی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومنا شروع ہوجائے گا ڈالر بھی نیچے آجائیگا اور سونا کے نرخ بھی کم ہوجائیں گے، اس وقت ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر کھڑا ہے اگر ابھی بھی ہم نے کوئی جامع پالیسی نہ بنائی اور مضبوط اقدامات نہ کیے تو ہماری معیشت تباہ و برباد ہوجائیگی اور غربت و بیروزگار ی میں اتنا اضافہ ہوجائیگا کہ جس کاکوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…