اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کو بل گیٹس کا ٹیلی فون

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی و کھرب پتی بل گیٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ افغان عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے پر غور کریں۔وزیر اعظم نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ جنگ زدہ ملک کی نصف سے

زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اور اسے مالی امداد کی اشد ضرورت ہے۔وزیر اعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جو پاکستان کے ساتھ پولیو کا شکار دنیا کا دوسرا ملک ہے۔انہوں نے اس بیماری کے خاتمے کے لیے افغانستان میں پولیو کی مہمات دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت اور پولیو کے انسداد کے لیے پاکستان کی حالیہ کامیابی کی حفاظت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ‘مسلسل پیش رفت’ سے آگاہ کیا اور بی ایم جی ایف کی جانب سے فراہم معاونت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس سال وائلڈ پولیو وائرس کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے اور وائلڈ پولیو وائرس کے مثبت ماحولیاتی نمونے کافی حد تک کم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مثبت پیش رفت کے باوجود مقصد کے حصول کے لیے اب بھی کام جاری ہے اور حکومت ملک میں ہر قسم کے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔بل گیٹس نے وزیر اعظم کے

عزم کی تعریف کی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں پولیو پروگرام کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پاکستان میں کسی بچے کو پولیو وائرس کا خطرہ نہ ہو۔انہوں نے وزیر اعظم کو پاکستان میں کووڈ 19 ویکسین کی تیاری پر مبارکباد دی اور فاؤنڈیشن کی طرف سے احساس پروگرام سمیت حکومت کے زیر اہتمام پروگراموں

کی مسلسل حمایت کا ذکر کیا جو غربت کو کم کرنے اور قومی بچت پروگرام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے شاندار پیش رفت کر رہے ہیں۔بل گیٹس نے پاکستانیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے مسلسل تعاون کی پیشکش کی۔وزیراعظم نے بل گیٹس کا پاکستان کے ساتھ فاؤنڈیشن کی قابل قدر شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…