بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں گلیشیئر، برفباری اور بارشوں کا 90 فیصد پانی ضائع ہونے کا انکشاف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں گلیشیئر، برفباری اور بارشوں کا 90 فیصد پانی ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ارساکے مطابق پاکستان کے دریاؤں میں ہر سال گلیشیئر پگھلنے، برفباری اور

بارشوں سے 134ملین ایکڑ فٹ پانی آتا ہے تاہم ہمارے پاس اس دستیاب پانی کا محض 10 فیصد ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے جب کہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ شرح 40 فیصد سے زائد ہے۔ آبی ماہرین کے مطابق اگر پانی کی قلت پر قابو نہ پایا گیا تو 2025 تک پاکستان پانی کی قلت کا شکار ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے واٹر مینجمنٹ کے عالمی ماہر اور سابق وائس چانسلر بارانی یونیورسٹی ڈاکٹر رائے نیاز کے مطابق اگر محکمہ زراعت اور دیگر وفاقی و صوبائی محکمے مل کر کام کریں تو تھوڑے ہی عرصے میں ناصرف سیلابی تباہ کاریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ زرعی شعبے میں بھی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…