بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

گھی اور آئل کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ، 12روپے اضافے سے گھی کی قیمت320روپے اور آئل کی قیمت335روپے فی لیٹر ہو گئی ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ دوم گھی کی 12پیکٹ کی پیٹی 114روپے اضافے سے3840

روپے جبکہ 12پیکٹ کی آئل کی پیٹی 144روپے اضافے سے4020روپے تک پہنچ گئی ۔دوسری جانب معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے سبب تین ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آئل انڈسٹری کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں پٹرول کی کھپت 14 فیصد اضافے سے 23 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ڈیزل کی کھپت 27 فیصد اضافے سے 20 لاکھ ٹن، اور فرنس آئل کی فروخت 38 فیصد اضافے سے 12 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب صرف ستمبر میں پٹرول کی کھپت 25 فیصد اضافے سے 8 لاکھ ٹن، ڈیزل کی کھپت 50 فیصد اضافے سے 7 لاکھ ٹن اور فرنس آئل کی کھپت 8 فیصد اضافے سے 4 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خدمات کے شعبے میں ترقی اور برآمدات بڑھنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا۔ دوسری جانب مہنگی ایل این جی ہونے کے باعث فرنس آئل زیادہ درآمد ہوا، یہی وجہ ہے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…