پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

شعیب ملک نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021

لاہور (آن لائن ) پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے جاری قومی ٹی 20 کپ میں سندھ کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلی غیر معمولی میچ جیتنے والی اننگ کھیلی،انہیں 47 گیندوں پر 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 85 رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی دی گئی۔ یہ شعیب ملک کا 35 واں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ تھا جو ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایشیائی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ہے۔

شعیب ملک نے سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 34 ایوارڈ جیتے تھے۔ شعیب ملک اب تک 440 میچز میں 35 مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں، شاہد آفریدی 326 میچز میں 34 مین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں، افغان آل راؤنڈر محمد نبی 303 میچز میں 32 مین آف دی میچ ایوارڈ لیکر تیسرے، پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل 281 میچز میں 29 ایوارڈز حاصل کرکے چوتھے، افغان لیگ سپنر راشد خان 282 میچز میں 29 مین آف دی میچ ایوارڈز کیساتھ 5 ویں، بھارت کے روہت شرما 354 میچز میں 29 مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرکے چھٹے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 316 میچز میں 28 مین آف دی میچز ایوارڈز کے ساتھ 7 ویں، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 341 میچز میں 27 مین آف میچ ایوارڈز کے ساتھ 8 ویں، سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود 230 میچز میں 26 مین آف دی میچز ایوارڈ حاصل کرکے 9 ویں جب کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ 339 میچز میں 26 مین آف دی میچ ایوارڈز کے ساتھ 10 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔شعیب ملک زیادہ مین آف دی میچز ایوارڈز حاصل کرنے والے دنیا کے 5 ویں کھلاڑی ہیں۔ ویسٹ انڈین لیجنڈری بلے باز کرس گیل 448 میچز میں 60 مین آف دی میچ ایوارڈز کے ساتھ اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز 337 میچز میں 42 مین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کرکے دوسرے، ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ 566 میچز میں 40 مین آف میچ ایوارڈ حاصل کرکے تیسرے، سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن 343 میچز میں 38 مین آف دی میچ ایوارڈز کے ساتھ چوتھے جب کہ شعیب ملک 440 میچز میں 35 مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرکے 5 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…