عثمان بزدار پنجاب کی تاریخ کا پہلا وزیراعلیٰ ہے جس نے 54ترجمان رکھے،عظمیٰ بخاری

3  اکتوبر‬‮  2021

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار پنجاب کی تاریخ کا پہلا وزیراعلیٰ ہے جس نے 54ترجمان رکھے۔لیکن سب کے سب ترجمان نالائق اور انڈٹریننگ وزیراعلیٰ کو کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

عثمان بزدار اگر ڈلیور کرے تو بیچارے ترجمان بھی قوم اور میڈیا کو کچھ بتانے کے قابل ہوں۔عثمان بزدار نے تین سال صرف اپنے رشتے داروں اور فرنٹ مینوں کو نوازنے میں ہی گزارے ہیں ۔فیاض چوہان تین بار نوکری جانے کے بعد شاید ہی ریگولر ہو جائیں۔لیکن پنجاب کابینہ میں آج بھی کچھ لوگ فیاض چوہان کو بطور ترجمان دیکھنا نہیں چاہتے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا عثمان بزدار بھی اپنے قائد عمران خان کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پرانی کہانیاں دوبارہ یاد کرتے ہیں۔حکومت کا تعمیری نہیں تباہی اور بربادی ایجنڈا ہے۔حکومت کے پاس اب ہمدردی اور عوام کو ورغلانے کیلئے کوئی ایشو نہیں رہا۔تین سالوں سے عمران خان اور انکے ترجمان جھوٹ بول بول کر تھک چکے ہیں۔ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ کا وعدہ مرغیوں اور کٹوں کی تقسیم کی صورت میں پورا ہوا ہے۔عمران خان کے پاس جب کرنے کو کچھ نہیں بچا تو کبھی کسان کارڈ،کبھی مزدور اور کبھی لوٹ مار کارڈ مارکیٹ میں لے آتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…