جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسلامی اقدار کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ، حکومت انشاء اللہ پاکستان کو اسلامی ریاست کا ماڈل بنائے گی،نورالحق قادری

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)اسلامی اقدار کا تحفظ ہماری ایمان کا حصہ ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت انشاء اللہ پاکستان کو اسلامی ریاست کا ماڈل بنا ئے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی اُمور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے پشاور میں ممتاز روحانی پیشوا حضرت خواجہ پیر رحمت کریم صاحب مبارک رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت حضرت پیر طریقت پیر شمس الامین پیر آف مانکی شریف نے کی ۔ جبکہ ممتاز مشائخ عظام اور علمائے کرام سمیت سینکڑوں معتقدین نے شرکت کی ۔ تقریب کا اہتمام ساجد خان چمکنی اور رحیم اللہ خان نے کیا تھا۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ مختلف مکاتب فکر کے جیّد علمائے کرام نے میرے لئے اپنے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار کیا ہے انکے لئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور تمام علمائے کرام ، مشائخ عظام اور باسیان ِ پاکستان ، عا شقا ن رسول ؐ کو یقین دلاتا ہوں کہ اسلامی اقدار کا تحفظ ،عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ داری ہماری غیرت ایمانی کا حصہ ہے۔ انشاء اللہ پاکستا ن میں اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا اور ہم ریاست پاکستان کو ریاست مدینہ کا ماڈل بنا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستانی قوم کی صحیح ترجمانی کا نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اقوام متحدہ کی پلیٹ فارم پر کا حق ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر تمام انبیائے کرام اور مقدس شخصیات کی توہین کا راستہ روکنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ایک کمیشن بنایا ہے جسکے سربراہ کے طور پر معروف قانون دان ، دینی سکالر بابر اعوان ایڈوکیٹ کو مقرر کیا گیا ہے۔ پیر محمد نورالحق قادری نے کہا کہ حضرت پیر رحمت کریم صاحب رحمۃ اللہ علیہ ہمارے عظیم روحانی پیشوا تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا زھد وتقویٰ ،خداشناسی اور انسان دوستی مثالی تھا۔ اسلام کی ترویج اور اشاعت کیلئے انہوں نے جو گراں قدر خدمات سرانجام دئے ہیں تاریخ کی اوراق پر مدتوں تک یادر ہے گی۔ تقریب میں حضرت پیر طریقت شیخ الحدیث علامہ فضل سبحان قادری ، حضرت پیر سید منیر اللہ شاہ صاحب، حضرت پیر سید گیلانی شاہ صاحب (سندھ)

حضرت پیر سید سلطان آغا صاحب قادری، جانشین حضرت پیر رحمت کریم صاحب مبارک ؒ حضرت پیر صاحبزادہ سعید حسین قادری، صدر تنظیم اہلسنت محمد سلیم قادری ، ناظم اعلیٰ جامعہ کریمیہ علی زمان چشتی صاحب اور پیر عبدالرشید قادری ، مولانا احسان اللہ جنیدی، مولانا عبدالغفار قادری،مدینہ ویلفئیر ٹرسٹ کے صدرمحمد جہانزیب صابری، ڈاکٹر شمس الرحمن شمس اور مولانا یاسر شفیق کریمی نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…