منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بوتل بند پانی کے 22برانڈزمضر صحت نکلے ٗ سہ ماہی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے بوتل بند پانی کے نمونوں کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2021میں پاکستان بھر سے حاصل کردہ بوتل بند پانی کے 180برانڈز میں سے 22برانڈز انسانی صحت کے لیے غیر محفوظ نکلے ہیں۔ 16برانڈز کے نمونے کیمیاوی لحاظ سے جبکہ 6

مائیکرو بایولوجی کے لحاظ سے غیر محفوظ نکلے۔رپورٹ کے مطابق غیر محفوظ پائے جانے والے نصف برانڈز کراچی میں فروخت ہورہے ہیں۔غیرمحفوظ برانڈز میں ٹی ڈی ایس، آرسینک اور پوٹاشیم کی حد سے زائد مقدار پائی گئی ہے جبکہ وبائی بیماریوں کے جراثیم کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیرمحفوظ نمونوں میں ہیضہ، اسہال، پیچش، ہیپاٹائٹس، ٹائیفائیڈکے جراثیم پائے گئے۔پانی کے نمونوں میں سوڈیم کی زائد مقدار بلند فشار خون کا سبب بنتی ہے۔غیرمحفوظ نمونوں میں آرسینک کی زائد مقدار مثانہ کے امراض، جگر کے سرطان اور جلدی امراض کا سبب ہے۔ غیرمحفوظ قرار پانے والے برانڈز میں ہائی ڈریڈ، بلیو پلس، العمر، سن لے، ایکوا کنگ، اسپرنگ فریش لائف، یو ایف پیور ایج، ڈورو، ڈروپ آئس، پیوریکانا منرل، ڈراپس، بروک، مک وے واٹر، پیور نیچر، بیسٹ نیچرل، البرکہ واٹر، کویو، مصافی اور ایکوا بیسٹ نامی برانڈز شامل ہیں۔صارفین کے مطابق بوتل بند پانی کے معیار کی جانچ کی دہری نگرانی کے باوجود مضر صحت اور غیرمحفوظ پانی کی فروخت پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اور صوبائی فوڈاتھارٹیز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

کراچی میں زیادہ تر جعلی اور غیر رجسٹرڈ پانی کے برانڈز بڑے سرکاری اسپتالوں کے اطراف واقع اسٹورز پر فروخت کیے جاتی ہیں جو مریض بھی استعمال کرتے ہیں ، مضر صحت اور جراثیم سے آلودہ پانی کی اسپتالوں کے اطراف فروخت مریضوں کی جان کے لیے خطرہ ہے، اسی طرح پارکس اور تفریحی مقامات پر بھی زیادہ تر جعلی اور غیر رجسٹرڈ پانی کے برانڈز فروخت ہو رہے ہیں جو تفریح کے لیے آنے والے شہریوں بالخصوص بچوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…