پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حج اور عمرہ کے اخراجات بارے وفاقی وزیر پیر محمد نورالحق قادری نے اہم اعلان کر دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور و اقلیتی امور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ کے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ جتنا ممکن ہو سکا بہتر سہولیات دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور و اقلیتی امور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے

پشاور میں پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزیشن (ہوپ) کے زیر اہتمام پشاور میں مرکزی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ہوپ کے نو منتخب صدر حاجی مسعود شینواری نے کی۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیاد ت حکومت سے مل کر حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ ہوپ کے نو منتخب صدر حاجی مسعودشنواری نے حج کمپنیوں اور حجاج کرام کو در پیش مسائل اور مشکلات سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ انھوں نے تمام جائز مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر پر محمد نور الحق نے کہا کہ کرونا ایک وبائی مرض ہے جس نے پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور پاکستانی قوم کے تعاون سے کافی حد تک کرونا پر قابو پا لیا گیا ہے۔ دو دفعہ حج محرومی کے بعد اب اُمید پید اہوگئی ہے کہ حج اور عمرہ پر پابندی مکمل ختم کر دی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ میں حج اور عمرہ زائرین کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ مزید بہتر سہولیات کے لیئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ حکومتی سطح پر ہمارا اور سعودی حکومت کا قریبی رابطہ ہیں۔ حج کے سلسلے میں پہلے مرحلے کے طور پر سیکرٹریز کے سطح پر مذاکرات کئے جائیگے۔ اور دوسرے مرحلے میں وزراء کی سطح پر مذاکرات کئے جائیگے۔ مجھے قوی اُمید ہے کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…