کراچی(این این آئی)پاکستا ن میں توانائی کی طلب پوری کرنے کی غرض سے ایل این جی کی در آمد میں اضافے کا رجحان ہے۔نیچرل گیس سپلائی ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان محض 6 سالوں میں ایل این جی درآمد کرنے والا نواں بڑا ملک بن گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں 2015میں آغاز کے بعداب اسکی در آمد 8ملین ٹن سالانہ تک پہنچ گئی ہے۔ایل این جی کی در آمد میں جاپان پہلے،چین دوسرے اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کے بعد بھارت،تائیوان، اسپن کا نمبر آتا ہے۔ایسوسی ایشن کے تجزیہ کے مطابق چین جلد ہی ایل این جی کا سب سے بڑا در آمد کنندہ بن جائیگا۔دنیا میں ایل این جی بر آمد کرنے والے بڑے ممالک میں قطر کا پہلا نمبر ہے جبکہ اس کے بعد آسٹریلیا، ملائیشیا اور امریکابڑے ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔