بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

روئی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ، 11 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ کی تیزی کا تسلسل جاری رہا روئی کا بھاؤ نیویارک کاٹن مارکیٹ کے وعدے کے بھاؤ میں غیر معمولی اضافہ کے زیر اثر غیر معمولی اضافہ جاری رہا پورے ہفتہ کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا عنصر غالب رہا اسی طرح اعلیٰ کوالٹی کی روئی کا بھاؤ سیزن میں تھوڑے عرصے کے

دوران دوسری بار 14500 روپے کی 11 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اسی طرح پھٹی کے بھاؤ میں بھی اضافہ کا رجحان رہا روئی کا بھاؤ انچا ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز نے احتیاط اختیار کرلیا تھا جو ملز ہفتہ کے آغاز کے تین روز انچی جانے والی مارکیٹ کا ساتھ دیتے رہے اس وقت پاکستانی مقامی مارکیٹ میں روئی کا بھاؤ تقریبا 14500 روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا یہ دوسرا موقع ہے کہ روئی کا بھاؤ فی من 14500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اس وقت کئی ٹیکسٹائل ملز اور جنرز شدید بحرانی کیفیت میں آگئے تھے اور کئی ملز اور جننگ فیکٹریاں دیوالیہ ہوگئی تھی اور کئی نصیب دار جنرز اور ٹیکسٹائل ملز کو غیر معمولی فائدہ ہوا تھا۔اس وقت بین الاقوامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کا بھاؤ مقامی کاٹن کے بھاؤ سے زیادہ ہے علاوہ ازیں روپے کے نسبت ڈالر کا بھاؤ بے تحاشہ بڑھ کر 172 تا 173 روپے پر پہنچ گیا ہے جس کے باعث روئی کی درآمد مہنگی ہوگئی ہے دوسری جانب کنٹینرز اور شیپمنٹ پہنچ سے باہر ہوگئی ہے اور ڈلیوری میں بھی غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل ملز مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں کہا جاتا ہے کہ اس وقت روئی کا بھاؤ زیادہ ہوگیا ہے جبکہ ان بھاؤ پر یارن فروخت کرنا مشکل ہورہا ہے۔صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ کوالٹی کے حساب سے فی من 12800 تا 14300 روپے پھٹی کا

بھاؤ فی 40 کلو 4800 تا 6100 روپے بنولہ کا بھاؤ فی من 1450 تا 1800 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 13800 تا 14500 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 5500 تا 6400 روپے بنولہ کا بھاؤ فی من 1500 تا 1850 روپے صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ فی من 13800 تا 14200 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو

5800 تا 6800 روپے بنولہ کا بھاؤ فی من 1600 تا 1900 روپے رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 900 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 14100 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں تیزی کا

عنصر غالب رہا نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھاؤ بڑھ کر 11 سالوں کی انچی سطح پر فی پاؤنڈ 1 ڈالر 7 امریکن سینٹ ہوگیا جو 12-2011 کی سیزن میں چین کے روئی کی بے تحاشہ خریداری کے باعث شاید نیویارک کی تاریخ کی ریکارڈ بلند ترین سطح فی پاؤنڈ 2 ڈالر 26 امریکن سینٹ پر پہنچ گیا تھا اس کے بعد ابھی رواں سیزن میں فی

پاؤنڈ 1 ڈالر 7 امریکن سینٹ کی اونچی سطح پر پہنچ گیا ہے۔دریں اثناء APTMA اور ٹیکسٹائل مصنوعات سیکٹر کے درمیان کاٹن یارن کی برآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کے متعلق سرد جنگ جاری ہے۔ ٹیکسٹائل مصنوعات سیکٹر اپنی دلیل میں کہہ رہی ہے کہ یارن برآمد ہوجانے کی وجہ سے انہیں مناسب بھاؤ پر کاٹن یارن نہیں مل رہی جس کے

باعث کاٹن یارن کی برآمد پر ڈیوٹی عائد کی جانے جبکہ APTMA اس کی مخالفت کررہی ہے APTMA کا مؤقف ہے کہ مقامی مارکیٹ میں وافر مقدار میں کاٹن یارن دستیاب ہے۔پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر جی ایم ای اے) نے دنیا بھر سے روئی اور کاٹن یارن کی ڈیوٹی فری درآمد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا جب تک کہ ملک خام مال میں خود کفیل نہ ہو جائے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…