بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رزق اور مال و دولت میں کشادگی کا بہترین وظیفہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انسان جلد مایوس ہوجاتاہے لیکن تمام دنیا وی مسائل کا حل اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام پاک میں دے رکھا ہے ۔ اگر شادی شدہ جوڑے کو بیٹے کی پیدائش کی خواہش ہوتو وہ سورۃ یٰسین کا ورد کریں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے حق میں دعا مانگیں، قرآن مجید کا دل کہلانے والی یہ سورۃ مزید کن کن کاموں کیلئے پڑھی جاسکتی ہے ۔ حصول اولاد

نرینہ:جس کے ہاں صرف لڑکیاں ہی پیا ہوتی ہوں اور وہ اولاد نرینہ کی خواہش رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یٰسین پڑھ کر رب تعالیٰ سے دعا مانگے اور جب جمعہ کی نماز ادا کرے تو مسجد میں بیٹھ کر گیارہ مرتبہ یٰسین کا ورد کرے اور پھر اولاد نرینہ کے لئے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا مانگے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد اس کی امید برآئے گی۔ رب تعالیٰ اسے اولاد نرینہ کی نعمت سے نوازے گا۔ سورہ یٰسین کی برکت سے اس کے گھر میں اس نعمت کے عطا ہوجانے سے خوشیوں کا دور دورہ ہوجائے گا۔ ذہنی پریشانی سے نجات:ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے اور ذہنی پریشانی کے خاتمہ کے لئے نماز عشاءکے بعد اسی جگہ پر بیٹھ کر باوضو حالت میں گیارہ مرتبہ یٰسین پڑھے اور رب تعالیٰ سے ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے دعا مانگے تو مطلوبہ مقصد حل ہوجائے گا۔ ذہنی سکون کیلئے:اس مقصد کے لئے سات یوم تک سورہ یٰسین کا وظیفہ مندرجہ بالا طریقے سے کریں، اس

کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ ذہن کو سکون کی دولت حاصل ہوگئی ہے اور ہر قسم کی فکر و پریشانی ذہن سے دور ہوگئی ہے۔ وبا سے نجات:اگر کسی مقام پر کوئی اس قسم کی وبا پھیل گئی ہو، جس کے علاج میں سخت دشواری اور مشکل پیش ہو یا پھر کسی مقام پر وبا کے پھیل جانے کا خطرہ ہو تو ایسی صورت میں مسجد میں یا کسی وصاف مقام پر اکٹھے

ہوکر باوضو حالت میں ایک سو ایک مرتبہ یٰسین پڑھ کر رب تعالیٰ سے دعا مانگنے سے وبا کا خطرہ ٹل جاتا ہے اور اگر وبا پھیل چکی ہو تو اس سے نجات حاصل ہوجاتی ہے۔ باری تعالیٰ یٰسین کی برکت سے اس علاقے کو ہر قسم کی مہلک وبا سے محفوظ فرمادیتا ہے۔امراض قلب سے نجات:امراض دل کے لئے یٰسین شریف کا پڑھنا اکسیر کی حیثیت رکھتا

ہے۔ دل کے امراض میں مبتلا افراد شفا حاص کرنے کے لئے گیارہ دن تک نماز فجر کے بعد تین مرتبہ یٰسین پڑھیں۔ ہر قسم کے دل کے مرض میں شفا حاصل ہوجائے گی۔ امراض کان سے نجات:کان میں شائیں شائیں اور شوروغل ہونے کی صورت میں ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ یٰسین پڑھیں اور یٰسین کے بعد باری تعالیٰ سے دعا کریں تو حق تعالیٰ نے چاہا افاقہ ہوگا۔مال و برکت ہو:مال و دولت میں برکت اور زیادتی کے خواہشمند اگر اس یٰسین کو ہر نماز کے بعد طاق اعداد کے مطابق پڑھیں تو حق تعالیٰ نے چاہا مال میں برکت پیدا ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…