اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمر شریف کا منفرد مقام تھا، انتقال پر دکھ ہوا، وزیراعظم عمران خان بھی افسردہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ کراچی (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ عمر شریف بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے اور فنون لطیفہ کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔وزیر اعظم نے کہاکہ فن کے شعبے

میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت کی دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان کیں شیخ رشید نے لواحقین سے اظہار ہمدردی۔ بلندی درجات کے لئے دعا کی انہوںنے کہاکہ ساری دنیا کو خوش رکھنے والا آج دنیا کواداس کر کے چلاگیا،پاکستان شوبز کا ایک بڑا نام آج گل ہوگیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمر شریف کا نام اپنے فن سے ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا،علاوہ ازیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے معروف فنکار اور کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمر شریف کے انتقال سے فن کی دنیا کا سنہری باب بند ہو گیا ہے، عمر شریف نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا، عمر شریف ملک کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے کہاکہ مرحوم کی فنی اور ثقافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، لواحقین اور مداحوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت دے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…