جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ہیلی کاپٹر اور لیموزین ہوئے پرانے، رخصتی اب ایکس کیویٹر پر ٗدیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنزہ (این این آئی)گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں ایکسویٹر کے ذریعے دلہن کی رخصتی کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے ایکسویٹر آپریٹر سے وضاحت طلب کرلی۔یہ واقعہ ضلع ہنزہ کے بالائی حصے وادی گوجال کے گاؤں غلکین میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے بعد دلہا

اور دلہن کو ایکسویٹر کے ذریعے گھر پہنچایا گیا تھا۔دلہا اور دلہن کو ایکسویٹر کے ذریعے گھر پہنچانے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہیں۔واقعہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر گوجال نے دلہا اور دلہن کو ایکسویٹر پر بٹھا کر گھر پہنچانے کے عمل کو غیر ذمہ دارانہ فعل قرار دیا اور ایکسویٹر آپریٹر کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجال نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے نوٹس میں بتایا کہ انہیں ایکسویٹر کے ذریعے دلہا، دلہن کو شادی کے روز سامان کے ہمراہ بارتیوں کے قافلے میں شامل ہو کر گھر پہنچانے کے واقعے کی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے ملی ہیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ اس فعل میں ایکسویٹر آپریٹر کا کردار خلاف قانون تھا چونکہ اس سے کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کے اندیشہ موجود تھا اس حوالے سے ہنزہ کے مقامی نوجوان شہزاد حسین کا کہنا تھا کہ دلہا اور دلہن نے شادی کے ملبوسات میں ایکسویٹر میں سوار ہو کر گھر جانے کا اقدام شہرت حاصل کرنے کے لیے اٹھایا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس فعل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ بعض نے سستی شہرت کے لیے علاقے کے کلچر کو بگاڑنے کی کوشش بھی قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…