اپوزیشن حکومت کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،عوام کو اگلے چند مہینوں میں ضروری اشیا پر ریلیف ملے گا، شیخ رشید احمد کا دعویٰ

1  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،عمران خان پانچ سال پورے کرینگے ،مسلم ممالک کو افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کے داخلے پر قابو پانے کے لئے سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہے،

سی پیک ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، عوام کو اگلے چند مہینوں میں ضروری اشیا پر ریلیف ملے گا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اشیا خورد و نوش پڑوسی ملک افغانستان روانہ کر دی ہیں اور مستقبل میں بھی یہ امداد جاری رکھی جائے گی، دیگر ممالک کو بھی افغان عوام کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ہر قیمت پر مکمل کیا جائیگا، کچھ بین الاقوامی قوتیں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، عوام کو اگلے چند مہینوں میں ضروری اشیا پر ریلیف ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، شریف خاندان پاکستان میں سیاسی ساکھ کھو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان آئندہ انتخابات شفاف طریقے سے کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…