منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کی شہباز شریف، مرحومہ کلثوم نواز پر اضافی ٹیکس کے اطلاق پر ایف بی آر کو آخری وارننگ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز پر اضافی ٹیکس کے اطلاق پر ایف بی آر کو آخری وارننگ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایف بی آر بتائے اضافی ٹیکس کا نوٹس کب دیا،

ایف بی آر اپنی دستاویز کا جائزہ لے،نوٹس اگر فریقین کو دیا گیا تو اضافی ٹیکس کا اطلاق ہو جائے گا۔جمعہ کو جسٹس عمر عطا بندیال کہ سربراہی میں دو رکنی بینچ نے معاملہ پرسماعت کی۔دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ یہ 1994۔95 کا معاملہ ہے،اضافی ٹیکس 2002 میں لگا،نوٹس کب ہوا،تاریخ بھی ایف بی آر نے نہیں بتائی،ایف بی آر کو آخری موقع ہے، نوٹس نہ ثابت نہ ہوا تو کیس اڑا دینگے۔ اس دوران ایف بی آر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ کہ نوٹس دیا گیا تھا،جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ سوال یہ ہے کہ اضافی ٹیکس لگانے سے قبل فریقین کا نوٹس دیا گیا، کیا نوٹس فریقین کو موصول ہوا،ایف بی آر کے کہنے سے تو نوٹس کی وصولی ثابت نہیں ہو سکتی۔ عدالت عظمی نے مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز پر اضافی ٹیکس کے اطلاق پر ایف بی آر کو آخری وارننگ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایف بی آر بتائے اضافی ٹیکس کا نوٹس کب دیا،ایف بی آر اپنی دستاویز کا جائزہ لے،نوٹس اگر فریقین کو دیا گیا تو اضافی ٹیکس کا اطلاق ہو جائے گا۔واضح رہے کہ ایف بی آر نے اضافی ٹیکس سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…