پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، نیا ریکارڈ قائم

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نئے پاکستان میں ایل پی جی کی ڈبل سنچری مکمل،ایل پی جی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی کی آسمانوں سے باتیں کرتی قیمت کا نیا ریکاڈ قائم کرلیا گیا۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ماہ اکتوبر2021کے لیے ایل پی جی کی

قیمت میں 29روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 344روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1322روپے کااضافہ کر دیاگیا۔اب ایل پی جی175روپے فی کلو سے بڑھ کر 204روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر2060سے بڑھ کر 2404اور کمرشل سلنڈر 7926روپے سے بڑھ کر9248 روپے ہوگیا۔پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 225روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر 2655روپے اور کمر شل سلنڈر 10215روپے پر پہنچ گئی۔ گلگت بلتستان میں ایل پی جی کی قیمت 250روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر2950روپے اور کمر شل سلنڈر 11350روپے پر پہنچ گئی۔پاکستان کے پہاڑی و دیگر علاقوں میں قدرتی گیس میسر نہ ہونے کے باعث لوگ ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں جو کہ اب ان کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہے۔ غریب ایل پی جی صارفین گیس کی جگہ لکٹریاں استعمال کرنے پر مجبور۔گرین پاکستان کا خواب ادھورا رہ گیا۔ ایشیا کا سب سے بڑا ایل پی جی پیداواری پلانٹ جام شورو جوائنٹ وینچر (JJVL)پچھلے 18ماہ سے بند، سرکاری خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا۔ حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ سالانہ اروبوں روپے کے نقصان سے بچنے کے لیے فوری طور پر جام شورو جوائنٹ وینچر چلایا جائے۔ہم عوام دشمن پالیسی 2021کو رد کرتے ہیں، فوری طور پر ایل پی جی پالیسی2021کو ختم کیا جائے اور نئی پالیسی مرتب کی جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…