بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

تیسرے نکاح کے وقت گود میں نواسہ لیے بیٹھی تھی، عتیقہ اوڈھو

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تیسری شادی کے نکاح کے وقت اپنا نواسہ گود میں لیے بیٹھیں تھیں اور ان کی شادی میں ان کے شوہر کے بچوں اور نواسوں اور پوتوں نے بھی شرکت کی تھی۔’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں عتیقہ اوڈھو نے اپنے کیریئر، شوبز انڈسٹری کے حالات اور اپنی شادیوں اور معاشقوں کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے لیے اسٹائلسٹ کے طور پر کام سے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے بیرون ملک سے ڈیزائنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی تھی۔ان کے مطابق وہ پس پردہ ٹی وی منصوبوں پر کام کرتے کرتے اچانک اداکارہ بنیں اور ابتدائی طور پر انہوں نے ماڈلنگ کی۔عتیقہ اوڈھو کے مطابق انہوں نے پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے اور اپنے ہاں دو بچوں کی پیدائش کے بعد اداکاری کا آغاز کیا، کیوں کہ اس وقت انہیں بچوں کی پرورش کے لیے مالی معاونت کی ضرورت تھی۔اداکارہ کے مطابق انہیں پہلے ہی ڈرامے ’ستارہ اور مہرالنسا‘ میں ستارہ کا کردار ادا کرنے سے شہرت ملی اور ایک دم سے ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔عتیقہ اوڈھو کے مطابق ڈراموں میں شہرت بٹورنے کے بعد انہیں جلد ہی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی اور انہیں ٹی وی کے ساتھی اداکاروں نے بھی بڑے پردے پر کام کرنے سے روکا مگر انہوں نے کسی کی بات نہیں سنی۔سینئر اداکارہ کے مطابق پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی ہی مرضی سے دوسری شادی کی مگر اتفاق سے وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی اور ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام شادیاں پسند اور پیار سے کیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ شادی جیسے رشتے پر بھرپور یقین رکھتی ہیں، اس لیے انہوں نے دو ناکامیوں کے بعد تیسری مرتبہ زائد العمری میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا

اور انہوں نے تیسرے شوہر ثمر علی خان کو خود شادی کی پیش کش کی تھی۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ انہوں نے اور ثمر علی خان نے خاموشی سے نکاح کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن جب انہوں نے اپنے بچوں کو بات بتائی تو سب نے کہا کہ شادی کی تقریب منعقد کی جائے۔اداکارہ کے مطابق ان کی شادی میں ان کے شوہر اور ان کے بچوں سمیت ان کے نواسوں اور شوہر کے بچوں اور ان کے بچوں نے بھی شرکت کی۔عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ وہ نکاح کے وقت

اپنی گود میں نواسے کو لے کر بیٹھی تھیں، جس پر کئی لوگ حیران ہونے سمیت خوش بھی ہوئے۔خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن ثمر علی خان سے جون 2012 میں شادی کی تھی، ان کے شوہر 2013 سے 2018 تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔عتیقہ اوڈھو کو پہلے اور دوسرے شوہر سے بچے ہیں اور 2012 میں تیسری شادی کے وقت نانی اور بعد ازاں دادی بن چکی تھیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…