فیصل آباد(آن لائن)عدالت عالیہ نے فیصلہ میں نکاح نامہ میں شوہر پر بیوی کو طلاق دینے کی صورت میں ہرجانہ کی ادائیگی کی شرط غیر شرعی اور غیر قانونی قرار دے دی، عدالت طلاق دینے کی صورت میں نکاح نامہ میں درج معاوضہ طلاق شوہر کے خلاف ڈگری نہ کر سکتی ہے۔ ہائیکورٹ ملتان بنچ میں پٹیشنز محمد سجاد کے 2019 کی رٹ پٹیشن پر سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ
دیا گیا جس کے مطابق PLJ2021Lahore485 کی روشنی میں جاری ہونیوالے فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ نکاح نامہ کے کالم 16 میں بیان کردہ شرائط دوسری شادی کی بنیاد پر درخواست گزار /مدعاعلیہ سے 5 لاکھ روپے کی وصولی کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا، شوہر کو اپنی بیوی کو طلاق دینے کا مکمل حق حاصل ہے اس سلسلہ میں شریعت میں کوئی شرط بیان نہیں کی گئی۔