وفاقی وزیر شبلی فراز آج بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کرینگے

30  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سرکاری سطح پر انڈسٹریل ہیمپ (بھنگ) کی کاشت کے منصوبے کا آج باضابطہ افتتاح کیا جا رہا ہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز اس منصوبے کا افتتاح کرینگے، روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدی کی خبر کے مطابق اس منصوبے کو ہیمپ ویلیو چین ڈویلپمنٹ

ڈویلپمنٹ پروگرام 2021کا نام دیا گیا ہے ،انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد روات کے قریب کلیام موڑپر انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈروفونک ایگریکلچر میں کیا گیا ہے ، پی سی ایس آئی آر حکام کے مطابق اس کے کامیاب تجربے سے پاکستان پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر مستقبل میں بہت زیادہ فارن ایکسچینج کما سکتا ہے ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ریسرچ آرگنائزیشن پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ یہ منصوبہ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر مکمل کریگی، اس منصوبے کو پی سی ایس آئی آر کا لیڈ پراجیکٹ کہا جا رہا ہے ، انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت روات کے گرین ہائوس میں ابتدائی طور پر پانچ ایکڑ اراضی پر کاشت کی جائیگی،بھنگ کی کاشت کا نارمل سیزن ختم ہو چکا ہے اسی لئے اس کی ان ڈور کاشت کی جا رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…