اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

منی لانڈرنگ معاملے پر وفاقی کابینہ کو اندھیرے میں رکھے جانے کا انکشاف،وفاقی وزرا ء پھٹ پڑے شہزاد اکبر کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

datetime 29  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منی لانڈرنگ کیس میں (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادہ سلمان شہباز کی بریت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر وفاقی وزراء نے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا دفاع کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر کابینہ کو اندھیرے میں رکھا

جس کی وجہ سے وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ اب اس معاملے کا دفاع کریں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی شہزاد اکبر سے خوش نہیں ہیں اور ان کاکہنا تھا کہ شہزاد اکبر کو لندن کی عدالت کے فیصلے سے انہیں پہلے آگاہ کرنا چاہیے تھا مگر شہزاد اکبر یہ کہتے رہے کہ یہ عدالت کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ نیشنل کرائم ایجنسی لندن کی جانب سے بیان ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کو بری کردیاگیا اور ان کے منجمد اکائونٹس بحال کردیئے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے ستارے گردش میں آگئے ہیں اور کسی بھی وقت ان کی چھٹی ہوسکتی ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان اس سارے معاملے کو غلط انداز میں ہینڈل کرنے اور انہیں تمام تر صورتحال پر اعتماد میں نہ لینے پر نالاں ہیں ۔ دوسری طرف وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر ایوی ایشن غلام سرور ،وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی اس معاملے پر اپنے

تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کیس میں حکومت کی سبکی ہوئی ہے کیونکہ ہم اس کا بہتر طور پر دفاع نہیں کرسکے اور اس کی تمام تر ذمہ داری مشیر احتساب شہزاد اکبر پر عائد ہوتی ہے جو کہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے تھے لیکن انہوں نے کابینہ کو حقائق نہیں بتائے لہذا اب وہ کس طرح ٹی وی چینلز پر ان کا دفاع کریں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شہزاد اکبر

گزشتہ ایک ماہ سے خاموش تھے اور ان کو بہت سے معاملات میں پہلے ہی سائیڈ لائن کردیاگیا ہے کیونکہ شوگر سکینڈلز میں بھی ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھے اور وہ اس سکینڈل میں ملوث لوگوں کو کٹہرے میں لانے میں اب تک ناکام رہے ۔ ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا گیا مگر ایک بھی لوٹی گئی پائی واپس لانے میں ناکام رہے اس پر وزیراعظم ان سے بہت

زیادہ ناراض ہیں اور اہم اجلاسوں میں بھی ان کو نہیں بلایا جاتا جبکہ وزراء کا موقف ہے کہ لندن کی عدالت کے فیصلے کا (ن) لیگ کوسیاسی فائدہ ہوا ہے اسی لئے وہ بغلیں بجا رہے ہیں اس معاملے پر وزیراعظم نے پارٹی رہنمائوں کا اجلاس بھی بلایا اور اس ساری صورتحال پر غور کیا پارٹی اجلاس میں بھی وزیراعظم منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کے حوالے سے حکومت کی حکمت عملی موثر اور واضح نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے رہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض رہنما اور مشیران آئندہ چند دنوں میں وزیراعظم کی ناراضگی کی بھینٹ چڑھ سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…