پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کا امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں مضمون ٗ وزیراعظم نے آصف زرداری کو ملک کی قیادت کرنے والوں میں کرپٹ ترین رہنما قرار دے دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی ٗ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے امریکی کانگریس میں امریکی نقصان پر پاکستان پر الزام لگائے جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں جنگ کے نتائج پر مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے،پاکستانی حکومتیں ماضی میں قانونی حیثیت کے حصول کیلئے امریکہ کو افغانستان کے معاملے پر خوش کرتی رہیں،طالبان کی حکومت اور بین الاقوامی برادری کی

شمولیت ہر ایک کے لئے مثبت مفادات لائیگی۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں شائع مضمون میں وزیر اعظم نے لکھاکہ پاکستان کو افغانستان میں جنگ کے نتائج پر مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔ عمران خان نے کہاکہ امریکی کانگریس میں امریکی نقصان پر پاکستان پر الزام لگائے جانے پر حیرت ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ 2001سے بار بار آگاہ کرتا رہا کہ افغان جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکومتیں ماضی میں قانونی حیثیت کے حصول کیلئے امریکہ کو افغانستان کے معاملے پر خوش کرتی رہیں،نائن الیون کے بعد ماضی کے مجاہدین کو دہشتگرد قرار دیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف امریکہ کی جنگ کی حمایت کرنے کے بعد عسکری گروپس نے پاکستان کی ریاست کے خلاف جنگ شروع کر دی،ہم اپنی بقا کے لئے لڑے اور بہترین فوج اور انٹیلی جنس آلات کے باعث دہشتگردی کو شکست دی۔ انہوںنے کہاکہ نائن الیون کے بعد یکے بعد دیگرے آنے والی افغان حکومتیں افغانوں کی نظروں میں مقام پیدا نہ کرسکیں،یہی وجہ تھی کہ افغانستان میں کوئی بھی بدعنوان اور ناکام حکومت کے لئے لڑنے کو تیار نہ تھا،کیا تین لاکھ افغان سیکورٹی فورسز کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجائے افغان اور مغربی حکومتوں نے پاکستان پر الزام لگانے کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر جعلی خبریں چلاتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ بے بنیاد الزامات کے باوجود پاکستان نے سرحد کے بائیو میٹرک کنٹرول اور سرحد کی مشترکہ نگرانی کی پیشکش کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے اپنے محدود وسائل کے باوجودافغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگائی۔ عمران خان نے کہاکہ ہمییں اب الزام تراشی کا رویہ ترک کردینا چاہیے اور افغانستان کے مستقبل کی جانب دیکھنا چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ درست اقدام یہ ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے نئی افغان حکومت

کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کی حکومت اور بین الاقوامی برادری کی شمولیت ہر ایک کے لئے مثبت مفادات لائے گی،انہوںنے کہاکہ اگر ہم نے درست اقدام کیا ہم دہشتگردی سے پاک اور معاشی طور پر خوشحال افغانستان کے مقاصد حاصل کر لیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے ماضی کی غلطیوں کو دہرایا تو بے چینی، بڑے پیمانے پر مہاجرین اور دہشتگردی جیسے مسائل بڑھیں گے اور تمام فریق متاثر ہوں گے۔اپنے مضمون میں انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کو پاکستان کی قیادت کرنے والوں میں کرپٹ ترین رہنما قرار دیا اور کہا کہ نواز شریف بھی آصف زرداری سے مختلف نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سابق صدر آصف زرداری نے امریکیوں کو پاکستان میں اہداف پر حملوں کی اجازت دی۔ عمران خان نے یہاں امریکی کتاب ’اوباماز وار‘ کا ذکر کیے بغیر کتاب میں درج آصف زرداری کا جملہ ازسرِ نو تحریر کیا کہ ’اہداف پر حملوں کے دوران معصوم شہریوں کا قتل امریکیوں کو پریشان کرتا ہوگا، اُنھیں ( یعنی آصف زرداری کو ) نہیں‘۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…