آباد (این این آئی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے اگست سے اب تک پٹرولیم مصنوعات435 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے ، (ن)لیگ میں قیمتیں بڑھائی جاتی تھیں ،آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے ۔ سینٹ میں بیان دیتے ہوئے وفاقی
وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ ن لیگ دور میں قیمتیں کم نہیں کی جاتی تھیں لیوی بڑھا دی جاتی تھی ،ایک وقت میں سیلز ٹیکس 56 فیصد تھا جو اب دس فیصد ہے ۔حماد اظہر نے کہاکہ آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے ۔ حماد اظہر نے کہاکہ سابقہ ادوار کی نسبت پٹرول پر اب کم ٹیکس نافذ ہیں ،کورونا کے باعث دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جہاں پٹرول ہم سے سستا ہے وہاں پٹرولیم پیدا ہوتا ہے ،نعرے بازی گالی گلوچ سے نکل کر دیکھا جائے کیسے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے ۔ حماد اظہر نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت فنڈز کا اجراء دوگنا کردیا گیا ہے ،عالم سطح پر آنے والی مہنگائی سے اپنے عوام کو بچایا جارہا ہے ، حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس بھی کم ہے اور قیمتیں بھی کم ہیں ۔