مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی حلیم عادل شیخ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

28  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلی مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمدعلی ایم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے درخواست

کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔عدالت نے درخواست کو ابتدائی سماعت میں ہی ناقابل سماعت قرار دے دیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے16ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر حلیم عادل شیخ اور ان کے وکلا عدالت میں موجود نہیں تھے۔حلیم عادل شیخ نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ 2013 میں مراد علی شاہ نے اپنی دوہری شہریت چھپائی ہے جس کے بعد انہیں سپریم کورٹ نے بھی نااہل قرار دیا تھا۔ اسکے بعد انہوں نے ایک ضمنی انتخاب میں حصہ لیا جس میں جھوٹا حلف نامہ جمع کروایا۔درخواست گزار کے مطابق مراد علی شاہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے جس کی وجہ سے وہ صادق الامین نہیں رہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ حلیم عادل شیخ کی درخواست قابل سماعت نہیں جبکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ اپنا فیصلہ جاری کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…