منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ملٹی بلین ڈالرز کی ویڈیو تھی جس سے چیئرمین نیب کو قابو کیا گیا،جج ارشد ملک کی ویڈیو بارے بھی رانا ثناء اللہ کی تہلکہ خیز باتیں

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کا ایک ہی بیانیہ ہے اور وہ نواز شریف کا ہے، سابق وزیر اعظم نے ہمیشہ سویلین بالا دستی کی بات کی، ویڈیو بنانے والے سامنے آئیں اور فرانزک کرائیں، چیئرمین نیب اور ارشد ملک کی ویڈیو کی وجوہات تھیں، پتہ نہیں ویڈیو کے ذریعے محمد زبیر سے کیا منوانا چاہتے ہیں،

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں معیاد کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوا۔رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جاری کی گئی ویڈیو پر محمد زبیر کے موقف کا علم نہیں، سمجھ نہیں آتی ویڈیو کے ذریعے محمد زبیر سے کیا منوانا چاہتے ہیں، ویڈیو معاملے پر محمد زبیر کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، میڈیا ویڈیو کے حوالے سے تحقیق کرے، فرانزک آڈٹ کے بغیر سوشل میڈیا پر ویڈیو غلط رجحان ہیں ایسے حالات آ سکتے ہیں کہ ہر کسی کی فیک یا درست ویڈیو جاری ہو۔انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی ویڈیو ملین ڈالرز کی ویڈیو تھی جس نے تاریخ بدل دی، جج ارشد ملک اپنی زندگی میں بھی غلطی پر نادم رہے، ملٹی بلین ڈالرز کی ویڈیو تھی جس سے چیئرمین نیب کو قابو کیا جس سے اپوزیشن کو دبایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ محمد زبیر کی ویڈیو بہت محنت کا کام ہے کب سے پیچھے لگے ہوئے تھے اس وقت پتہ چلے گا کہ جس نے یہ ریلیز کروائی، چیئرمین نیب اور ارشد ملک کی ویڈیو کی وجوہات تھیں، پتہ نہیں زبیر صاحب سے کیا منوانا چاہتے ہیں،سیاست سے آگے چیز چلی جائے گی غیر اخلاقی عمل کی سپورٹ نہیں کرتے، جنہوں نے دھڑوں کی بات کی ان سے پوچھا جائے، مجھے یہ معلوم ہے کہ جماعت کا لیڈر نواز شریف ہے لیڈر شپ اتنی مضبوط ہے اس پر کسی کو اختلاف نہیں ہے، بیانیہ مختلف ہوسکتاہے کسی کی بات میں چناؤ مختلف ہوسکتاہے، نوازشریف کی ووٹ کو عزت تیس سال سے پالیسی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا احتساب چیئرمین نیب کی ویڈیو کا شاخسانہ ہے، جب تک محمد زبیر کی ویڈیو فرانزک ہو یا سچ ثابت نہ ہو جائے تب تک ذاتی ویڈیو ہوگی،کسی غیر اخلاقی عمل کی حمایت نہیں کرتا۔ ساہیوال ڈویژن کو تنظیمی طورپر منظم و متحرک کریں گے، جادو ٹونے پر ایمان ہے نہ ہی ایسا کیا۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں معیاد کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوا، جب پارٹی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا تو وہ فیصلہ درست فیصلہ تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…