جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

طالبان کی فضائی کمپنیوں سے افغانستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کی اپیل

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان حکومت نے بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے جنگ زدہ ملک کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔انھوں نے ان کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کا وعدہ کیا

ہے اور کہا کہ کابل ہوائی اڈے پر مسائل حل ہوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے تحت افغان وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں یہ اپیل کی ۔طالبان نے بین الاقوامی قبولیت حاصل کرنے کی کوششیں تیزکردی ہیں اور اس مقصد کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس ضمن میں وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقاہربلخی نے کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کی معطلی سے بہت سے افغان بیرون ملک پھنس کررہ گئے ہیں اور لوگوں کو کام یا تعلیم کے لیے بیرون ملک سفرپرروانہ ہونے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔انھوں نے اپنی نئی حکومت کے لیے طالبان کی امارت اسلامی افغانستان (آئی اے ای)کا مخفف استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مسائل حل ہوچکے ہیں اور یہ ہوائی اڈا اب ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے مکمل طور پر فعال ہے،اس لیے آئی ای اے تمام ایئرلائنز کو (پروازیں بحال کرنے کی صورت میں)اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…