پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان کا سامنا کیسے کریں؟ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شدید پریشان

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(این این آئی)غلط اطلاعات اور سازش کے سبب نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر دنیا بھر سے اٹھتے سوالات اور تنقید سے کیویز پلیئر پریشان ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پہلے ہی میچ میں پاکستان کا سامنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے

کہا کہ ہمارے دل میں پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے ہمدردی ہے دورہ پاکستان کی منسوخی کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں تھا۔ٹی20 ورلڈکپ2021 میں نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ ہی پاکستان کیساتھ کھیلے گا۔ گیری اسٹیڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو کہا وہ گرین شرٹس کیخلاف میچ کا زیادہ دباؤ نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ’ یں کھلاڑیوں کو موت کی دھمکیاں ملنے سے بے خبر تھا، میرے لیے تبصرہ کرنا واقعی مشکل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جو ہوا اچھا نہیں ہوا لیکن کھلاڑیوں کو کہا ہے کسی دباؤ میں نہ آئیں ، پاکستان کیخلاف میچ کو میچ کی طرح کھیلیں۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنا پہلا میچ 26 اکتوبر کو پاکستان کیخلاف شارجہ میں کھیلے گی۔ شارجہ کو پاکستان کیلئے دنیا بھر میں ہوم گراونڈ سمجھا جاتا ہے۔نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف ون ڈے اورٹی20 سیریزسکیورٹی خدشات کو جواز بناکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے اگلے دن ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی تھی۔نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔ نیوزی لینڈ کے دورہ کے پیچھے پاکستان بھارتی سازش کو بے نقاب کرچکا ہے۔انگلینڈ کے فیصلے کے پیچھے کا راز ابھی تک راز ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ممالک کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…