جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

تاریخی بادشاہی مسجد کو والڈ سٹی کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) تاریخی بادشاہی مسجد کو والڈ سٹی کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کرلیاگیا، بھاٹی گیٹ کی تاریخی حیثیت بحال کی جائے گی، تاریخی روشنائی گیٹ، بریڈلے ہال اور برکت علی خان ہال کو عوام کیلئے کھولا جائے گا۔

لاہور اورآذربائیجان کے تاریخی شہر” باکو” کو جڑواں شہر قراردینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، فیصلہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا اجلاس میں کیا گیا جس میں آثار قدیمہ اور تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے مختلف پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور اور آذربائیجان کے تاریخی شہر باکو کو جڑواں شہر قرار دیا جائے گا، لاہور اور باکو کو جڑواں شہر قرار دینے کے حوالے سے نومبر میں لاہور میں باقاعدہ تقریب ہوگی، اجلاس میں بادشاہی مسجد کو محکمہ اوقاف سے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے دائرہ کار میں لانے کا اصولی بھی فیصلہ کیا گیا، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی بادشاہی مسجد سمیت 10 تاریخی مزارات کی عمارتوں کی تزئین و آرائش بھی کرے گی۔اجلاس میں ہیرٹیج انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فرانس کے تعاون سے 4 ارب روپے کی لاگت سے ڈرینج سسٹم بحال کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…