اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جعلی ویکسین ہی نہیں لگی بلکہ جعلی مقدمہ بھی بنا ہے۔طلال چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہباز گل صاحب! آپ اور آپ کا لیڈر مریم نواز کا نام اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے لیتے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو جعلی ویکسین ہی نہیں لگی، جعلی مقدمے بھی بنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک میں ہر جعلی چیز آپ لے کر آئے، جعلی لیڈر، جعلی تبدیلی اور جعلی حکومت ہے۔