اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

القاعدہ، بھارتی و افغان شہریوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ کی موجودگی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سندھ میں دہشت گردوں، کالعدم تنظیموں اور ایلینز کو جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹ رکن کمیٹی سینیٹر فیصل سبزواری نے سینیٹ میں پیش کر دی جس کے مطابق مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے

جن کے پاس نادرا کراچی کے جاری کردہ شناختی کارڈز تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی میں نادرا کے 50 سے 60 فیصد ملازمین کرپشن میں ملوث ہیں، نظام اتنا کرپٹ ہے کہ ٹی ٹی پی تک نے نادرا سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ القاعدہ کے رکن عبداللّٰہ بلوچ نے نادرا سے ایک سے زیادہ بار شناختی کارڈ حاصل کیئے، صفورا گوٹھ کیس میں ملوث بھارتی شہری عمران علی کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ تھا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں 3 سے 4 ملین غیر مجاز افراد کو شناختی کارڈ جاری کیئے گئے، سینیٹر طلحہٰ محمود نے ان افراد کی فہرست پیش کی جنہیں غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری ہوئے۔چیئرمین نادرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایف آئی اے کراچی میں جعلی شناختی کارڈز کے اجراء کے معاملے پر تحقیقات کر رہی ہے، نادرا کے 12 افسران کو گرفتار کیا گیا جبکہ 29 معطل ہیں۔چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے ہدایت کی کہ معاملے کی تحقیقات کر کے ذمے داروں کا تعین کیا جائے۔داخلہ کمیٹی نے سفارش کی کہ غیر قانونی اور غیر مجاز شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔محسن عزیز نے کہا کہ ایف آئی اے ان جعلی شناختی کارڈز کی تفصیلات کمیٹی اور نادرا کو دے جس کی نشاندہی عامر فاروقی نے کی، تاکہ ان جعلی شناختی کارڈز کو بلاک کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…