بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

اداکارہ نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

datetime 25  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں اداکارہ نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض کے مطابق مدد کے نام پر آئی ٹی ایکسپرٹ نے نادیہ

خان کو مالی نقصان پہنچایا، ملزم نے ستمبر 2020 میں نادیہ خان کا یو ٹیوب چینل ہیک کیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی ایکسپرٹ نے یو ٹیوب چینل ہیک کرنے کے بعد گوگل پبلشر آئی ٹی اور بینک کی تفصیلات تبدیل کر دیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ اس صورتِ حال کے بعد نادیہ خان کے یوٹیوب چینل کی تمام کمائی آئی ٹی ایکسپرٹ کو جانے لگی تھی۔انہوں نے بتایا کہ نادیہ خان کو فراڈ کا پتہ چلا تو انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت کی، نادیہ خان نے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ سے اپنا چینل بھی ریکور کرایا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم نے مزیدبتایاکہ نادیہ خان کا دعوی ہے کہ نقصان کی رقم 3 گنا زیادہ ہے۔عمران ریاض کے مطابق ملزم حماد سمیع کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…