منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

عاطف اسلم نے ٹک ٹاک کی دْنیا میں قدم رکھ دیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی دْنیا میں قدم رکھ دیا۔عاطف اسلم نے مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک پر اپنا تصدیق شدہ اکاؤنٹ بنالیا ہے۔گلوکار نے صرف دو روز قبل ہی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے

جس پر اْنہوں نے اپنے اور صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کے گانے اجنبی کے ٹیزرز اپ لوڈ کیے ہیں۔دو روز قبل بنائے گئے اکاؤنٹ پر عاطف اسلم کو 21 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ اب تک اْن کی ویڈیوز پر 82 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔عاطف اسلم کی ٹک ٹاک پر انٹری کی خبر تیزی سے پھیل رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بیحد خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم 10 سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔اپنے دونوں بڑے پسندیدہ ستاروں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنے کے لیے مداح بیصبری سے اس نئی میوزک ویڈیو ’اجنبی‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔10سال قبل 2011 میں گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان نے معروف پاکستانی ہدایتکار اور فلم ساز شعیب منصور کی فلم ’بول‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…