پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بارشیں برسانے والا مون سون کا آخری سپیل ختم اکتوبرمیں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن، این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشیں برسانے والا مون سون کا آخری سپیل ختم ہونے کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی

کی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے پہلا ہفتہ کا آغاز خوشگوار موسم سے ہوگا۔ جس کے باعث رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ساتھ موسم میں خنکی بھی بڑے گی۔دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 107800کیوسک اور اخرج 125000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد18500 کیوسک اور اخراج18500کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد20800کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد29500کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا۔ جنا ح بیراج آمد137800کیوسک اور اخراج 129800کیوسک،چشمہ آمد136000کیوسک اوراخراج 125000کیوسک، تونسہ آمد125600 کیوسک اور اخراج104400 کیوسک، پنجند آمد24200کیوسک اور اخراج 9700

کیوسک،گدو آمد 125900کیوسک اور اخراج 93900کیوسک، سکھر آمد81100کیوسک اور اخراج 25500 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد19600کیوسک اور اخراج 1100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1520.27 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال

پانی کا ذخیرہ 4.252 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1189.55 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.703 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح646.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.153 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…