جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا نومبر میں پھر سر اٹھائے گا ٗ ماہرین کا انتباہ

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر ذ یشان قیصر کی عالمی سطح پر پذ یرائی،ریسرچ گیٹ نے اپنی فہر ست میں ڈاکٹر ذ یشان قیصر کو ٹاپ 3 میں شامل کر لیا ،ڈاکٹر ذ یشان قیصر کا کہنا ہے کہ نومبر میں کوروناوائرس پھر سے سر اٹھائے گا لہٰذا حکومت پاکستان کو ایک بار پھر سے ایس او پیز سے متعلق سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

ڈاکٹر ذ یشان قیصر پی ایچ ڈی ان جینیٹک انجینئرنگ ہیں ،ان کا تعلق کراچی سے ہے ،وہ ڈبلیو ایچ او کے ریسرچ ایڈوائزر بھی رہے چکے ہیں اور اس وقت مختلف یونیورسٹیز کے ریسرچ کنسلٹنٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔پاکستان کے نامور ریسر چر ڈاکٹر ذیشان قیصر بھی کورونا وائرس پر تحقیق کرنے میں پیش پیش میں اور ان کی تحقیق کو ملکی و غیر ملکی سطح پر خوب سراہا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر ذیشان قیصر نے 2020ء میں ہی اپنی تحقیق کی بنیاد پر یہ کہہ دیا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں تک پہنچ سکتی ہے جب کہ ہزاروں افراد موت کے منہ میں جا سکتے ہیں ،کورونا وائرس سے متعلق ان کی تقریباً تمام ہی پیش گوئی درست ثابت ہوئی ہیں۔ڈاکٹر ذیشان قیصر کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو ہمیں یہ بات اچھی طرح سمجھنا ہوگی کہ پاکستان میں اب بھی ’’کورونا وائرس‘‘ کی لہر مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی البتہ یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس کی لہر میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے تاہم ہم سب کو اب بھی آگاہی مہم ’’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘‘ کو جاری رکھنا ہوگا۔

ڈاکٹر ذ یشان قیصرنے خبر دار کیا کہ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی مزید لہر کا امکان ہے لیکن ہمیں اس سے ڈرنے کے بجائے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا اور جو غلطیاں ہم سے پہلے ہوئیں وہ اب نہیں ہونی چاہیے ۔ ڈاکٹر ذ یشان قیصر نے کہا کہ حکومت کوشہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ڈاکٹر ذ یشان قیصر نے حکومت کوتجویز

دیتے ہوئے کہا کہ اگر نومبر میں وائر س کے پھلائو میں اضافہ ہو تو پھر حکومت کواسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگر سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ کورونا وائرس سے جلدازجلد چھٹکارا حاصل ہو سکے۔ ڈاکٹر ذ یشان قیصرنے ایس او پیز سے متعلق این سی او سی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن سے متعلق آ گاہی کے لیے بہتر انداز میں کام کیے گئے ڈاکٹر ذ یشان قیصرنے شہر یوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر یں ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…