پیسوں کی خاطر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنا ڈی این اے تبدیل کر دیا، رمیز راجہ کا حیران کن انکشاف

22  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا آسٹریلوی کھلاڑیوں پر تنقید کا نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کیساتھ خوش خوشی کھیلتے ہیں ، انہوں پیسوں کی خاطر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنا ڈی این اے تبدیل کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق

ایک انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج قومی کھلاڑیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ میدان میں اتریں تو آپ جذبے بلند ہونے چاہیے ، بے خوف اور جیت کو ذہن میں رکھ کر کھیلیں۔ کھلاڑیوں کو بتایا ہے کہ ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے ورلڈکپ سکواڈ میں قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے ملاقات کی ۔ اور موجودہ کرکٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزراعظم عمران خان سے ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ کرکٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے بھی شرکت کی۔ملاقات سے قبل جب قومی کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو کھلاڑیوں نے سفید قمیض شلوار اور گہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ واضع رہے کہ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئر مین رمیز راجہ نے ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کیا تھا، اعلان کردہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، صہیب مقصود شامل ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…