جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

نہ کوئی ٹیم آئے گی، نہ سڑکیں بند ہونگی لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ٗ شاہد خاقان عباسی

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک میں ایسا کوئی وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو،عوام خود دیکھ لیں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں،قانون بنایا جائے جو آئین توڑے اس پر آرٹیکل چھ لگایا جائے، نہ کوئی ٹیم آئے گی، نہ سڑکیں بند ہونگی لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے،پراسیکیوٹر کے طور پر نہ چل سکے تو فیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا، فیصل چوہدری

کو نیب چیئرمین بنا کر سارا معاملہ ختم کر دیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اپوزیشن پہلے دیکھے گی پھر کوئی فیصلہ کرے گی۔منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان مسعود اور نیب گواہ سید عاصم علی ترمذی عدالت میں پیش ہوئے۔ سید عاصم علی ترمذی پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایس جی پی ایل کراچی کا بیان قلمبند کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے کا مسئلہ ہی حل کر دیا،اب نہ کوئی ٹیم آئے گی، نہ سڑکیں بند ہونگی، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اپوزیشن پہلے دیکھے گی پھر کوئی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے کیس چلے ہیں گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں الیکشن چوری کوروکنے کا لکھا جائے،نام نہاد الیکشن اصلاحات کو پارلیمنٹ کمیٹی میں لائیں۔انہوں نے کہاکہ پراسیکیوٹر پنجاب کے طور پر نہیں چل سکا تو فیصل چوہدری کو نیب کا سپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ فیصل چوہدری کو نیب چیئر مین بنا دیں نہ پراسیکوشن کی ضرورت پڑے گی نہ کسی اور کی۔ انہوں نے کہاکہ مشیر وزیر تمام جہازوں میں بیٹھ کر آئے ہیں اور حکومت کے جانے کے بعد واپس چلے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…