پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کرانے کے لیے تیار ہیں ٗ سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا

21  ستمبر‬‮  2021

ریاض (این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کو حل کرنے کیلئے جب بھی ممکن ہوگا مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔بھارتی اخبار دی ہندو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے افغانستان اور سعودی عرب کے بھارت سے تعلقات سمیت متعدد موضوعات پر بات کی۔ایک سوال کے جواب

میں انہوں نے کہا کہ ہم مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن یہ فیصلہ کرنا بھارت اور پاکستان پر منحصر ہے کہ کون سا وقت صحیح ہے۔انٹرویو لینے والے نے جب ان سے پوچھا کہ کیا بھارت اور سعودی عرب کے درمیان ایک مسئلہ، مقبوضہ کشمیر، بھارتی مسلمانوں کی حیثیت اور فرقہ وارانہ تشدد کے حوالے سے سعودی زیر قیادت اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے بیانات تھے کیا انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں اس پر تبادلہ خیال کیا؟ تو سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ داخلی مسائل ہیں۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ان خدشات کو دور کرنا بھارت کے عوام اور حکومت کا کام ہے۔مقبوضہ کشمیر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین ‘تنازع’ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ لہذا ہم جس چیز کی حوصلہ افزائی کریں گے وہ یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہے تاکہ ان مسائل کو مستقل طور پر حل کیے جاسکے۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ‘اچھے فیصلے اور اچھی حکمرانی کریں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کریں اور ایک ایسا راستہ اپنائیں جو استحکام، سلامتی، اور خوشحالی کا باعث بن سکے۔انہوں نے جنگ زدہ ملک کو امداد اور مدد فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں بین الاقوامی امداد بنیادی طور پر افغان عوام کے فائدے کے لیے ہے اور اس لیے ہمارا مؤقف یہ ہے کہ امداد جاری رہنی چاہیے اور ان حالات سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…