تحریک انصاف کے اپنے لوگ ان کو چھوڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں،ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

19  ستمبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اپنے لوگ ان کو چھوڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں،تحریک انصاف کے لوگ مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں،

ان لوگوں کا کہنا ہے اگر ہمیں ٹکٹ کی گارنٹی دیں ہم ان کی حکومت کو ٹھکر مارنے کو تیار ہیں،اظہر عباس چانڈیا کو مسلم لیگ(ن) نے معافی تلافی کے باوجود قبول نہیں کیاانہیںپارٹی سے نکالا جا چکا ہے۔اپنے بیان مین انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب محاذ بھی اڑان بھرنے کی تیاریاں کررہا ہے ،عثمان بزدار لوٹوں کی برکت سے ہی وزیراعلیٰ بنے ہیں ،عمران خان اور عثمان بزدار لوٹے اکٹھے کرنے میں لگے ہوئے ہیں ،عثمان بزدار آپ کی کارکردگی کی وجہ سے ہی کنٹونمنٹ الیکشن میں پنجاب میں آپ تیسرے نمبر پرآئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)عوام کی مدد سے انشاء اللہ اگلی حکومت بنانے کی تیاریوں میں ہے اس لیے عثمان بزدار کو اپنے اردگرد لوٹے اکٹھے کرنا ہی پسند ہے،مسلم لیگ(ن) الحمد اللہ آج بھی پنجاب کی سب سے بڑی جماعت ہے،تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں تو باقی جنوبی پنجاب محاذ اور گجرات کی فیملی بچتی ہے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف نے پانچ سال قوم کی خدمت کی ہے،ہمیں فخر ہے کہ مسلم لیگ(ن) آج بھی پاکستان کے عوام کے دلوں پر راج کرنے والی سب سے بڑی جماعت ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…