ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

توقیر ضیا کا نیوزی لینڈ اور کھلاڑیوں کو ذمے دار ٹھہرانے سے انکار

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کو ذمے دار ٹھہرانے

سے انکار کردیا۔ ایک انٹرویومیں توقیر ضیا نے کہا کہ پاکستان سے سیریز منسوخ کرنے کے معاملے میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کو میں ذمیدار نہیں ٹھہرائوں گا۔انہوں نے کہا کہ آگے ورلڈکپ ہے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، میرے خیال میں دہشت گردی ایک بہانہ ہے۔پی سی بی کے سابق چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردی کا بہانہ بورڈ سے اوپر کا کام ہے، ہمیں وہ فیصلہ کرنا چاہے جو قومی مفاد میں ہو۔اْنہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کا پاکستان کا دورہ چھوڑ کر چلے جانے جیسا جو کچھ بھی ہوا ہے وہ حکومتی سطح پر ہوا ہے۔توقیر ضیا نے کہا کہ کیا آئی سی سی آپ کے نقصان کا ازالہ کرنے کو تیار ہے؟ حکومتی سطح پر پاکستان کو چاہیے کہ احتجاج کرے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر برطانیہ نے نیوزی لینڈ کو منع کیا ہے تو وہ کیوں پاکستان آئیں گے؟

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…