بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے دعوے کے ڈھائی ماہ بعد حریم شاہ کا شادی نہ کرنے کا اعلان

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن )ڈھائی ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کسی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرنے کا دعویٰ کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اب کہا کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے شادی کے سوال پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ

والدین انہیں شادی کے لیے کہتے رہتے ہیں جب کہ کئی افراد اور قریبی رشتے داروں نے ان کا رشتہ بھی مانگا تھا مگر انہوں نے منع کردیا۔حریم شاہ کے مطابق ان کے خاندان کی تقریبا تمام خواتین کی شادی ہو چکی ہے اور قبائلی روایات کے مطابق ان کے ہاں کم عمری میں ہی شادی کرادی جاتی ہے مگر ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں؟ شادی کے معاملے پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے خلاف نہیں ہیں مگر ابھی وہ ذہنی طور پر رشتہ ازدواج میں بندھنے کے لیے تیار نہیں۔ان کے مطابق شادی کے بعد خاتون پر ذمے داریوں کا بوجھ بڑھ جاتا ہے اور ماں بننے کے بعد وہ مزید ذمہ دار بن جاتی ہے، اس لیے ابھی وہ ذہنی طور پر ایسی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار نہیں۔ شادی کرنے کے لیے دبائو ڈالے جانے اور بار بار مشورہ دئیے جانے پر انہوں نے میزبان کو دلیل دی کہ شیخ رشید نے بھی تو شادی نہیں کی؟۔جس پر اس سے سوال کیا گیا شیخ رشید مرد ہیں اور وہ رنگین مزاج ہیں، اپنا موازنہ ان سے نہ کریں۔اس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا موازنہ شیخ رشید سے نہیں کر رہیں بلکہ وہ صرف یہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کبھی کوئی نہیں ٹوکتا مگر خاتون کو بار بار ٹوکا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ حریم شاہ نے رواں برس جون میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی، تاہم انہوں نے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ جولائی میں ہنی مون کے لیے ترکی جائیں گے، وہاں سے واپسی پر وہ کراچی میں ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔ بعد ازاں حریم شاہ ترکی چلی گئی تھیں اور انہوں نے وہاں سے کئی ہفتوں تک ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور اب انہوں نے ساجد حسن کو انٹرویو کو دوران کہا ہے کہ ان کا فوری شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…