اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میرے ہوتے ہوئے پارلیمان میں اسلام کے منافی قانون سازی نہیں ہو سکتی ، اسد قیصر

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی (آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میرے ہوتے ہوئے اسمبلی میں اسلام کے خلاف قانون سازی نہیں ہو سکتی ، پاکستان میں پہلی بار اداروں میں اصلاحات کا عمل شروع ہو چکا ہے، پہلی بار ماضی میں نظر انداز ہونے والے

علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،جب حکومت ملی ملک میں چند ماہ کے تنخواہ کے برابر ذخائر تھے۔صوابی کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار شاہ منصور صوابی میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے فاٹا کے عوام اور چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیا۔فاٹا کے مسائل کو حل کروانے کیلئے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنائی ہے جس کی سفارشات پر فاٹا کے عوام کو این ایف سی ایوارڈ میں زیادہ حصہ مختص کرنے کیلئے جدوجہد شروع کی ہے۔پہلو بار بلوچستان اور چوٹھے صوبوں کو ترقی کے عمل میں شامل کیا گیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صوابی کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ باچا خان میڈکل کمپلیکس صوابی میں 6 ماہ میں تبدیلی لایئں گے اور ریفر ٹو پشاور کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کے تمام اشارئے مثبت ہیں اور بہت جلد ملک میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار بیرونی سرمایہ کار آرہیں ہیں جس کی بدولت روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…