اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عظمیٰ بخاری کا شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان میں تھوڑی سی بھی غیرت ہوتی تو عوام اور دنیا

سے ذلیل و خوار ہونے کے بعد کچھ دن عوام کو اپنا منہ نہ دکھاتے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو پتہ چل گیا ہے شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان صرف ٹی وی پر بڑھکیں مارنے کی تنخواہیں وصول کررہے ہیں،پرچی وزیر اپنی نوکریاں پکی کرنے کیلئے صبح شام قوم کو بھاشن دیتے ہیں،دنیا عمران خان کی اوقات اسلام آباد کے میئر سے بھی کم سمجھتی ہے اوریہ چلے ہیں شریف خاندان کی خدمت اور حب الوطنی پر سوال اٹھانے ۔ انہوں نے کہ اکہ مریم نواز نے عمران خان کو انہی کا بیان یاد دلایا،مریم نواز کی ایک ٹویٹ پر سب وظیفہ خوار ترجمان ہواس باختہ ہو گئے ،نوازشریف اور مریم نواز کی سیاست ختم کرنے والے ان کی ایک ٹویٹ پر اپنا دماغی توازن کھو بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا سبز پاسپورٹ کی عزت زبانی کلامی اور کھوکھلے دعوئوں سے نہیں کرسکتی ،نوازشریف نے حقیقی معنوں میں سبز پاسپورٹ کو دنیا میں عزت دلائی ،غلطیاں تم کرو ،ملک کو شرمندہ تم کرائو اور قصوروار شریف فیملی ہے؟۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…