اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی تیاریاں، بجلی کا بل 50 فیصد کم ہو جائے گا

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی و زیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مہنگائی ہے تو وجوہات بھی ہیں ، اپوزیشن کی منافقت نہیں چلے گی ،نیوزی لینڈ کے سیریز ملتوی کرنے پر غصہ اور افسوس بھی ہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آرڈیننس نہیں لا رہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے قانون کا بل مشترکہ اجلاس میں لیکر آئیں گے۔ گجرات فین ایسوسی ایشن سے ملاقات کے بعد

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری بجلی کی ضرورت گرمیوں میں 24000 میگاواٹ ہوتی ہے ،60 سے 65 فیصد بجلی کولنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے ،ملک میں غیر معیاری بجلی کی مصنوعات بنتی ہیں ،جو ضرورت سے ذیادہ بجلی استعمال کرتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جاپان نے اپنی بجلی کی مصنوعات کو معیاری بنانے پر توجہ دی ،80 ملین پنکھے مارکیٹ میں ہیں ،غیر معیاری پنکھے کا بل 950 روپے آتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سٹار فائیو ریٹنگ کے پنکھے کا بل 384 روپے بل آئے گا ،3400 میگا واٹ بجلی معیاری پنکھوں سے بچائی جا سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے سٹار ریٹنگ کے پنکھے سے انھیں کیا فوائد ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف توازن کھو بیٹھے ہیں ،ان کے بینک اکائونٹس بڑھے ملک غریب ہوا،ان کے لیڈر محلوں میں بیٹھے ہیں ،اپنی جائیدادیں پاکستان لیکر آئیں ،مہنگائی بالکل ہے مگر اس کی وجوہات بھی ہیں ،ان کی منافقت نہیں چلے گی ۔ انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کے سیریز ملتوی کرنے پر غصہ بھی ہے اور افسوس بھی ۔ انہوںنے کہاکہ ہیڈ آف اسٹیٹ لیول کی سکیورٹی ٹیم کو دی گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آرڈیننس نہیں لا رہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے قانون کا بل مشترکہ اجلاس میں لیکر آئیں گے۔ شبلی فراز نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو اپنی صلاحیت کو بڑھانا ہو گا ،پر عزم ہیں کہ الیکشن 2023 ای وی ایم پر کروائیں۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن ہمیشہ تنازعات کا شکار رہے ،ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب جانا ہے ،اسٹیٹس کو کی فورسز کو ناکامی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ فین انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ،356 ارب سالانہ صارفین معیاری پنکھوں سے بچا سکیں گے ،ٹیسٹنگ لیبارٹری کی سہولت بھی فین انڈسٹری کو مقامی سطح پر فراہم کی جائے گی ،دوسرے مرحلے میں معیاری پانی کی موٹروں پر کام شروع کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…